empty
 
 
16.09.2020 09:48 AM
نئے آنے والوں کے لئے تجزیے اور تجارتی سگنل۔ 16 ستمبر کو یورو/امریکی ڈالر کرنسی کے جوڑے کی کیسے تجارت کریں؟ بدھ کو ٹریڈ کھولنے اور بند کرنے کے منصوبے۔

یورو / امریکی جوڑی کا گھنٹہ وار چارٹ

This image is no longer relevant

یورو / امریکی ڈالر کی جوڑی نے اوپر کی ٹرینڈ لائن کو توڑنے کے بعد، بدھ کی رات ہفتہ وار نیچے کی حرکت جاری رکھی، جیسا کہ ہمیں توقع تھی۔ کل رات ہم نے نئے آنے والے تاجروں کو مختصر پوزیشنز کو بند نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس وقت ، ہم یہ حقیقت بیان کر سکتے ہیں کہ ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر اوپر مڑ گیا، جو جوڑی کے اوپر کی اصلاح شروع کرنے کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے یا ایک بار پھر 1.17-1.19 سائیڈ چینل کی اوپری لائن کی طرف واپس چلی جاتی ہے۔ ایک یا دوسری صورت میں، لیکن اب تمام سیل آرڈرز کو کم منافع پر بند کرنا بہتر ہو سکتا ہے۔ مزید یہ کہ بہت سے اہم ایونٹس ہیں جو آج جوڑی کی حرکت پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ ٹریڈرز ان میں سے کسی جوڑی کے ساتھ صبح کو کام شروع کر سکتے ہیں۔ یعنی، ہمیں ایسی صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے جہاں ایک کافی مضبوط حرکت شروع ہو سکتی ہے، جو کہ فیڈرل ریزرو میٹنگ کے نتائج پر مبنی "توقع کی گیم" ہے۔ عام طور پر، ہم تجویز دیتے ہیں کہ آپ آج فارن مارکیٹ ایکسچینج میں انتہائی احتیاط برتیں۔

نئے آنے والے تاجر 16 ستمبر کو پورا دن صرف امریکی ریٹیل سیل رپورٹ پر غور کر سکتے ہیں، جو کہ سہ پہر میں جاری ہو گی۔ تجزیہ کاروں کی پیش گوئی کے مطابق، انڈیکیٹر اگست میں 1 فیصد بڑھے گا۔ اس لئے، اس قدر سے آگے بڑھنا، امریکی کرنسی کو سپورٹ کر سکتا ہے۔ اگلے اہم ایونٹ کے لئے شام یا رات تک انتظار کرنا ہو گا۔ بنیادی طور پر، ہمارا شام کا جائزہ دن کے آخری ایونٹ کے بعد آئے گا۔ ہم فیڈرل ریزرو میٹنگ کی بات کر رہے ہیں، اس کے نتائج، اکنامک پیش گوئی کی اشاعت اور امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے کوور لیٹر کے ساتھ ساتھ چیئرمین جیروم پاول کی پریس کانفرنس کا خلاصہ بنا رہے ہیں۔ جیسا کہ ہم نے پہلے ذکر کیا ہے، کہ ہمیں پاول کی تقریر پر زیادہ توجہ دینی چاہئے، چونکہ فیڈ کا مانیٹری پالیسی کے پیرامیٹر کو تبدیل کرنے کا امکان نہیں ہے۔ وہ بحث کر سکتے ہیں کہ معیشت نارمل طریقے سے بحال ہو رہی ہے اور اس کو مزید محرک کی ضرورت نہیں۔ یا وہ یہ بحث بھی کر سکتے ہیں کہ بحالی بہت سست ہے اور مزید محرک کی ضرورت ہے۔ پہلی صورت میں، ڈالر کو فارن ایکسچینج مارکیٹ سے سپورٹ ملے گی، اور دوسری صورت میں، اس کی کمی کے جاری رہنے کا امکان ہے۔ عام طور پر، فیڈ چیئرمین جتنا مایوس ہوں گے اتنا جوڑی کی قیمتوں کے 1.1900 پر واپس آنے کے امکانات ہیں اور ممکن ہے اس لیول پر قابو پا لیا جائے۔

16ستمبر کے لئے ممکنہ منظر نامے:

1) نئے آنے والے تاجروں کو اس وقت جوڑی کی خریداری پر غور نہ کرنے کی تجویز دی جاتی ہے، چونکہ قیمت سائیڈ وے چینلز کے اوپر ایریا میں رہنا جاری رکھتی ہے، جہاں جوڑی کو فروخت کرنا خریدنے سے بہتر ہے۔ اس کے ساتھ، قیمت 1.1903 لیول سے ری باؤنڈ ہو گئی، جو کہ سائیڈ چینل کی اوپر کی لائن ہے، اور اس چیز کا بہت امکان ہے کہ نیچے کی جانب حرکت جاری رہے گی۔ بہرحال،اگر قیمت 1.19 لیول پر غالب آ جاتی ہے تو جوڑی پر نئے لانگز پر غور کرنا ممکن ہو گا اور آپ 1.1924، 1.1947 اور 1.2011 کو ہدف بناتے ہوئے اوپر کا رحجان بنانے پر انحصار کر سکتے ہیں۔

) فروخت کرنا ابھی بھی پُر کشش لگتا ہے، کیونکہ تاجر ابھی تک 1.1903 لیول پر قابو نہیں پا سکے۔ تاہم، نیچے کا رحجان کسی بھی تکنیکی پیٹرن (ٹرینڈ لائنز، چینلز وغیرہ) سے ظاہر نہیں ہوتا۔ ہمارے پاس صرف ایک اوپر کی جانب کی ٹرینڈ لائن پر قابو پانے کا اشارہ ہے۔ لیکن اس وقت اوپر کی جانب اصلاح شروع ہو سکتی ہے، کیونکہ ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر اوپر کی جانب چلا گیا ہے۔ لہٰذا ہم 1.1823 اور 1.1800 پر ہدف کے ساتھ اصلاح کے مکمل ہونے کے بعد نئی شارٹ پوزیشنز کھولنے کی تجویز دیتے ہیں۔

چارٹ پر:

سپورٹ اور ریزسٹنس لیولز وہ لیولز ہیں جو جوڑی کی خرید اور فروخت کے وقت ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

سرخ لائنز، چینل یا ٹرینڈ لائنز ہیں جو حالیہ ٹرینڈ دکھاتی ہیں اور یہ بتاتی ہیں کہ اب کس سمت میں تجارت کرنا بہتر ہے۔

اوپر/نیچے کے تیر بتاتے ہیں کہ آپ کو کسی بھی خاص لیول پر پہنچنے اور اس سے آگے جانے کے بعد کہاں فروخت کرنا چاہیے یا کہاں خریدنا چاہیے۔

ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر (10,20,3) ہسٹوگرام اور سگنل لائن پر مشتمل ہوتا ہے۔ جب یہ کراس کرتے ہیں، تو یہ مارکیٹ میں داخل ہونے کا اشارہ ہے۔ اس انڈیکیٹر کو ٹرینڈ لائنز (چینل اور ٹرینڈ لائنز) کے ساتھ استعمال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔

اہم اعلانات اور اکنامک رپورٹس جو کہ آپ ہمیشہ نیوز کیلنڈر پر دیکھ سکتے ہیں، یہ کرنسی کی جوڑی کے راستے پر سنجیدگی سے اثرانداز ہو سکتی ہیں۔ اس لئے ان کی ریلیز کے وقت، ہم جتنا ممکن ہو احتیاط سے تجارت کرنے کی تجویز دیتے ہیں یا قیمت میں تیزی سے ریورسل سے بچنے کے لئے مارکیٹ سے باہر نکل جائیں۔

فاریکس پر نئے آنے والوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہر تجارت منافع بخش نہیں ہوتی۔ واضح حکمت عملی بنانا اور رقم کو منظم کرنا، طویل دورانیے میں کامیاب تجارت کی کلید ہیں۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback