empty
 
 
24.05.2021 11:46 AM
لائٹ کوائن کی پیش گوئی برائے 24 مئی 2021

This image is no longer relevant

1۔ بنانس سے ایل ٹی سی / امریکی ڈالر کے حجم کا تجزیہ

2۔ طویل مدتی رحجان کا تجزیہ

3۔ درمیانی مدت کے رحجان کا تجزیہ

4۔ مختصر مدتی رحجان کا تجزیہ

5۔ جاپانی کینڈل اسٹک کا تجزیہ

6۔ نتائج

7۔ اعدادوشمار

1۔ بنانس سے ایل ٹی سی / امریکی ڈالر کے حجم کا تجزیہ

یہ تجزیہ یومیہ چارٹ پر بنانس تجارتی حجم پر ڈیٹا پر منحصر ہے۔ یہ تجزیہ فوٹ پرنٹ پروفائل نظریہ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ نظریے کے مطابق، سب سے زیادہ تجارتی حجم کے لیول کی انٹراڈے حرکت، رحجان کی ممکنہ سمت کو ظاہر کر سکتی ہے۔ سب سے زیادہ تجارت کیا گیا لیول، سب سے زیادہ ٹرانزیکشنز کی تعداد کا لیول ہے۔ یعنی، یہ بڑے مارکیٹ کے کھلاڑیوں کا لیول ہے۔ چنانچہ، اگر سب سے زیادہ تجارت شدہ حجم بڑھ جاتا ہے تو ، یہ ایک بُلش رجحان کا اشارہ کرتا ہے۔ ورنہ اگر یہ لیول نیچے کی جانب جاتا ہے تو یہ بئیرش رحجان کی نشاندہی کرتی ہے۔ نقل و حرکت میں افراتفری اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ مارکیٹ فلیٹ ہے۔

22-05-2021- زیادہ سے زیادہ ٹریڈ کے حجم کا لیول (پی او سی - پوائنٹ آف کنٹرول) - 174

23-05-2021 - زیادہ سے زیادہ تجارتی حجم کا لیول (پی او سی - پوائنٹ آف کنٹرول) - 129

پی او سی نیچے کی جانب گیا ہے اور قیمت پی او سی سے اوپر ہے۔ مارکیٹ اطراف میں حرکت کر رہی ہے آپ آج جوڑی کو خرید اور فروخت کر سکتے ہیں۔

2۔ طویل مدتی رحجان کا تجزیہ

رحجان آپ کا دوست ہے۔ بہت سے مارکیٹ کے شرکاء یہ جانتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ اسے کیسے استعمال کیا جائے۔ جواب بہت سادہ ہے: صرف رحجان کی سمت میں تجارت کرنا۔ یعنی آپ کی تجارت زیادہ منافع بخش اور کم خطرے والی ہو گی۔ چنانچہ کلاسیکل ڈو نظریہ کے مطابق تین اہم رحجانات ہیں:

طویل مدتی

درمیانی مدت کا

مختصر مدتی

آپ کومارکیٹ میں داخل ہونے سے پہلے ان خاص رحجانات کا جائزہ لینا چاہئے۔ آئیے اب انہیں دیکھتے ہیں۔

طویل مدتی رحجان یومیہ رحجان ہے۔ اس صورت میں، تجارت یومیہ ٹائم فریم پر ہوتی ہیں اور بہت سے دنوں تک رہیں گی۔ یومیہ رحجان کا جائزہ 48 دورانیے کی ایکسپونینشل موونگ ایوریج کی مدد سے ہوتا ہے۔ اگر یومیہ کینڈل اسٹک ای ایم اے (48) سے اوپر بند ہوتی ہے، تو یہ بُلش رحجان کو ظاہر کرے گی۔ اور طویل پوزیشنز پر غور کیا جا سکتا ہے۔ بصورتِ دیگر، اگر یومیہ کینڈل اسٹک ای ایم اے (48) سے نیچے بند ہوتی ہے تو یہ بئیرش رحجان ہے اور آپ کو مختصر پوزیشنز داخل کرنی چاہئیں۔

This image is no longer relevant

قیمت ای ایم اے (48) کے نیچے ہے۔ یہ طویل مدتی بئیرش رحجان ہے۔ اس لئے، آپ کو مختصر پوزیشنز میں داخلے پر غور کرنا چاہئے۔

3۔ درمیانی مدت کے رحجان کا تجزیہ

درمیانی مدت کا رحجان چار گھنٹے کے چارٹ کا رحجان ہے۔ اس صورت میں، ہم بھی ای ایم اے (48) کی مدد سے رحجان کا جائزہ لیں گے۔ اگر کینڈل اسٹک چار گھنٹے کے چارٹ پر ای ایم اے 48 سے اوپر بند ہوتی ہے، تو یہ بُلش رحجان کو ظاہر کرتی ہے۔ لہٰذا،آپ کو طویل پوزیشنز میں داخل ہونا چاہئے۔ بصورتِ دیگر، اگر کینڈل اسٹک چار گھنٹے کے چارٹ پر ای ایم اے 48 سے نیچے بند ہوتی ہے تو بئیرش رحجان ہے۔ چنانچہ، آپ کو مختصر پوزیشنز میں داخل ہونا چاہئے۔

This image is no longer relevant

قیمت ای ایم اے (48) سے نیچے ہے۔ یہ درمیانی مدت کا بئیرش رحجان ہے۔ آپ کو فروخت کی پوزیشنز کھولنی چاہئیں۔

4۔ مختصر مدتی رحجان کا تجزیہ

مختصر مدت کا رحجان ایک گھنٹے کے ٹائم فریم کا رحجان ہے۔ مزید براں،یہ مارکیٹ میں داخلے کا پوائنٹ دکھا سکتا ہے۔ یہاں، ہم دوبارہ ای ایم اے 48 کی جانب مڑتے ہیں- اگر کینڈل اسٹک ایک گھنٹے کے چارٹ پر ای ایم اے 48 سے اوپر بند ہوتی ہے، تو یہ اوپر کی جانب کے رحجان کو ظاہر کرے گا۔ لہٰذا ہمیں طویل پوزیشنز میں داخل ہونا چاہئے۔ اس کے متبادل، اگر کینڈل اسٹک ایک گھنٹے کے چارٹ پر ای ایم اے 48 سے نیچے بند ہوتی ہے تو یہ نیچے کی جانب کے رحجان کو ظاہر کرتا ہے۔ چنانچہ آپ کو مختصر پوزیشنز میں داخل ہونا چاہئے۔

This image is no longer relevant

قیمت ای ایم اے 48 سے نیچے ہے۔ یہ مختصر مدتی اطراف کا رحجان ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ آلات خرید اور فروخت کر سکتے ہیں۔ طویل مدتی، درمیانی مدت کا اور مختصر مدتی رحجان ایک لائن میں نہیں ہیں۔

5۔ جاپانی کینڈل اسٹک کا تجزیہ

کلاسک جاپانی کینڈل اسٹک کا تجزیہ یومیہ ٹائم فریم پر لاگو ہوتا ہے۔ اس میں یومیہ کینڈل اسٹک کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

This image is no longer relevant

سیاہ یومیہ کینڈل اسٹک نیچے کی جانب بند ہوئی ہے۔ اس کا لو لیول پچھلی کینڈل اسٹک کے لو لیول سے نیچے ہیں۔ یہ اندرونی بار پیٹرن ہے۔ کل کی کینڈل اسٹک پچھلی کے اندر ہے۔ جاپانی کینڈل اسٹک کے تجزیے کی بنیاد پر، طویل پوزینشز کے داخلے پر غور کر سکتے ہیں۔

6۔ نتیجہ

1۔ حجم کا تجزیہ - خرید/ فروخت

2۔ طویل مدتی رحجان - فروخت۔

3۔ درمیانی مدت کا رحجان - فروخت۔

4۔ مختصر مدتی رحجان - خرید/فروخت۔

5۔ جاپانی کینڈل اسٹک کا تجزیہ - فروخت۔

نتیجہ: 24 مئی، 2021 کو آپ ایل ٹی سی/امریکی ڈالر کو خرید اور فروخت کر سکتے ہیں، کیونکہ متعدد تجزیے مختلف پیش گوئیاں کرتے ہیں۔

7۔ اعدادوشمار

یہ نقطہ نظر کتنا مؤثر ہے اس کے تجزیے کے لئے مکمل ٹرانزیکشنز سے متعلق ڈیٹا کو ٹریک کیا جاتا ہے۔ پیش گوئی چار آلات کے لئے کی جاتی ہے: بٹ کوائن ، ایتھیریم ، لائٹ کوائن ، بٹ کوائن کیش / امریکی ڈالر۔ تین ماہ کا منافع: 9.1% ۔ اس میں کمی: 4.88%۔ اسٹیٹمنٹ:

This image is no longer relevant

میں لائٹ کوائن کی فروخت جاری رکھتا ہوں۔ ایک اسٹاپ لاس کل کے انتہائی پوائنٹس سے دور ہے۔

ڈپازٹ پر فی تجارت رسک 1 فیصد ہے۔ نئی تجارت کے لئے اسٹاپ لاس آرڈر کو یومیہ انتہائی پوائنٹس سے دور رکھا جاتا ہے۔ ہم منافع لینے والے آرڈرز کا تعین نہیں کرتے کیونکہ ہم آنے والے سیشنز میں انتہائی پوائنٹس سے اوپر اسٹاپ لاس کو حرکت دینا جاری رکھیں گے۔

چونکہ تجارت یومیہ چارٹس پر ہوتی ہے، یہ تجویز پورے دن کے لئے متعلقہ ہے۔

رحجان کے ساتھ ٹریڈ کریں اور منافع کمائیں گے!

Maxim Petrov,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback