empty
 
 
19.07.2021 01:46 PM
یورو / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 19 جولائی۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور پیر کے روز جوڑی کی رفتار

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے پچھلے جمعہ کو کوئی حرکت نہیں کی۔ جمعہ کا اتار چڑھاؤ 30 پوائنٹس کا تھا، جسے بالکل اینٹی ریکارڈ سمجھا جا سکتا ہے۔ حتٰی کہ یورپین یونین اور امریکی ریٹیل سیلز پر نسبتاً اہم رپورٹیں مددگار نہیں ہوئیں۔ تاجروں نے بیرونی عناصر پر ردِ عمل سے انکار کر دیا۔ لہٰذا، تجارت ایک ہی وقت میں سادہ اور پچیدہ تھی۔ سادہ اس لئے کہ اگر اس وقت ایک فلیٹ سامنے آتا تو پھر مارکیٹ کو مارکیٹ میں داخل نہیں ہونا چاہئیے تھا۔ مشکل اس لئے کہ اس فلیٹ کو ابھی سامنے آنا تھا۔ آئیے یہ سمجھتے ہیں کہ آگے کیسے بڑھا جائے۔ یورپین تجارتی سیشن کا پہلا نصف بالکل فلیٹ تھا۔ قیمت 1.1807 کے انتہائی لیول سے بھی دور نہیں گئی، اس لئے کوئی یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ اس کے گرد کوئی خاص اشارے بنے تھے۔ نتیجتاً، جوڑی کی قیمتیں اس سطح سے 10 پوائنٹس سے دور گئیں، تاہم، خرید کا کوئی واضح اور درست اشارہ نہیں تھا۔ مزید، جب جوڑی 1.1807 کی سطح سے نیچے ترتیب پائی تو ایک نسبتاً واضح فروخت کا اشارہ بنا، لیکن یہ غلط ہو گیا اور قیمت اس کی تشکیل کے بعد 8 پوائنٹس سے نیچے جانے میں کامیاب ہو گئی اور 1.1807 کی سطح کی جانب واپس گئی۔ اس لئے، جب قیمت اس سے نیچے ترتیب پاتی ہے تو مختصر پوزیشنز کو بند کرنا چاہئیے۔ اس پر نقصان 10 پوائنٹس کا تھا۔ قیمت امریکی تجارتی سیشن کے دوران ایک بھی منطقی اشارہ بنائے بغیر بالکل 1.1807 کی سطح کے ساتھ ساتھ چلی۔ اس لئے، سہ پہر میں تجارت نہیں کرنی چاہئیے تھی۔ نمبر "1" اس وقت کی نشاندہی کرتا ہے جب یورپی یونین کی افراطِ زر کی رپورٹ شائع ہوئی تھی، جو بالکل پیش گوئی کے مطابق 1.9% y/y تک پہنچی۔ نمبر "2" اس وقت کی نشاندہی کرتا ہے جب ریٹیل ٹریڈ رپورٹ امریکہ میں جاری ہوئی تھی، جو جون میں پیش گوئی سے بہتر نکلی۔ تاہم، جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں نہ پہلی اور نہ ہی دوسری رپورٹ پر کوئی ردِ عمل نہیں تھا۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کے لئے گھنٹہ وار ٹائم فریم پر پچھلے تجزیے میں کچھ خاص شامل کرنے کے لئے نہیں ہے، چونکہ گذشتہ دن میں کوئی بڑی تبدیلیاں نہیں ہوئیں۔ جوڑی کم اتار چڑھاؤ اور قیمت کی محدود رینج کے ساتھ تجارت جاری رکھتی ہے۔ ابھی کوئی رحجان لائن یا چینل نہیں ہے، اس لئے رحجان کا تصور غیر واضح ہے اور مجموعی طور پر موجود نہیں ہے۔ نیچے کی جانب کوئی حرکت نہیں ہے۔ پیر کو ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1772، 1.1807، 1.1881، 1.1922 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1844) اور کیجن-سن لائنیں (1.1826) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ پیر کو یورپی یونین اور امریکہ میں کوئی میکرواکنامک رپورٹیں نہیں ہیں۔ اس لئے، تجارت کے سرگرم ہونے کا امکان نہیں ہے۔ زیادہ امکان ہے کہ دن میں فلیٹ یا بہت ہی کمزور حرکات ہوں گی۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (6-12 جولائی) کے دوران کوئی پوائنٹس نہ حاصل کیا اور نہ ہی کسی پوائنٹ کا نقصان کیا۔ تاہم، کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ واضح طور پر دکھاتی ہے کہ پیشہ ور تاجر یورپی کرنسی میں مختصر پوزیشنز بنانا جاری رکھتے ہیں۔ آئیے سمجھتے ہیں کہ یورو/ڈالر کی جوڑی کے لئے اس کا مطلب کیا ہے۔ تاجروں کے غیر تجارتی گروپ نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 2300 خرید کے معاہدے (طویل) اور 14000 فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ لہٰذا، بڑے کھلاڑیوں کی نیٹ پوزیشن تیسرے اور چوتھے ہفتے کے لئے مسلسل کم ہوئی ہے۔ اس بار اس میں 12000 معاہدوں کی کمی ہوئی تھی۔ لہٰذا، تاجروں کے بُلش جذبات میں کمی جاری رہتی ہے۔ تاہم، ہم آپ کو یاد دلانا چاہیں گے کہ یورو/ڈالر کی جوڑی کے لئے اوپر کا رحجان برقرار ہے اور اس بار اصلاحی حرکت ہونے والی ہے۔ عالمی بنیادی عنصر بھی ذہن میں رکھیں، یہی وجہ ہے کہ امریکی معیشت میں کھربوں ڈالر کا اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ پھر بھی امریکی رقم کی فراہمی کو بڑھانا جاری رکھتا ہے۔ اس لئے، جب ہمیں یورو کی طلب میں کمی آرہی ہے، لیکن ایک کرنسی میں اضافہ ہو رہا ہے، تو ہمیں ایک متصادم صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ تاثر حاصل کیا جاسکتا ہے اگر ڈالر کی طلب تیز رفتار سے گر جائے یا ڈالر کی فراہمی تیزی سے بڑھ جائے۔ تاہم ، یہ مؤخر الذکر بالکل ٹھیک ہے جو پچھلے ڈیڑھ سال سے سارا وقت ہوتا رہا ہے۔ ہم نے بار بار ریاستہائے متحدہ میں رقم کی فراہمی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ایم ون مجموعے کے لئے پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران اس میں کئی بار اضافہ ہوا ہے۔ لہٰذا، سی او ٹی رپورٹ کے مطابق یورو میں مزید کمی کے امکانات ایک ماہ سے بڑھ رہے ہیں۔ اور حقیقت میں، یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی میں اوپر کا رحجان کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback