empty
 
 
01.09.2021 09:56 AM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے یکم ستمبر ۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ بلا وجہ ڈالر کی غیر متوقع ترقی۔

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

کل، یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے پیر کے مقابلے میں زیادہ سرگرم تجارت کی۔ تاہم، یہ وہی ہے جو ہم نے ایک سے زیادہ بار کہا ہے۔ جوڑی ہر پانچ میں سے دو دن سرگرم تجارت کر رہی ہے۔ نتیجتاً، خالی پیر کے بعد، منگل سرگرم رہا۔ مزید براں، اس دن اگرچہ کچھ ، معاشی رپورٹیں تھیں۔ دن کی سب سے اہم رپورٹ - یوروزون میں صارفین کی پرائس انڈیکس ہے - جس نے مارکیٹ کو بہت حیران کیا، کیونکہ اس میں اگست میں 3.0% y/y تک اضافہ ہوا، اگرچہ پیش گوئی 2.7% تک اضافے کی تھی اور پچھلے کچھ ماہ میں افراطِ زر 2.0-2.2% کا تھا۔ تاہم، کسی بھی صورت میں، یورپی کرنسی میں اضافہ منگل کو قلیل مدتی تھا نہ کہ مضبوط۔ رپورٹ کی اشاعت کے بعد (چارٹ میں قدر "1")، جوڑی زیادہ سے زیادہ 25 پوائنٹس تک اوپر گئی۔ دن کی دوسرہ کم و بیش نمایاں رپورٹ - امریکہ میں صارف کی اعتماد کی انڈیکس گری، جیسے کہ پہلے مچیگن انڈیکس تھی۔ تاہم، اس کے جاری ہونے کے ایک گھنٹے کے بعد امریکی ڈالر میں اضافہ شروع ہو گیا، اگرچہ اس کا زوال دیکھنا زیادہ منطقی ہو گا۔ عمومی طور پر، مارکیٹوں نے پہلی رپورٹ پر کم و بیش ردِ عمل دیا اور دوسری کو نظر انداز کر دیا، اور امریکی سیشن کے وسط میں جوڑی کے گرنے کی وجہ کا تصور کرنا انتہائی مشکل ہے۔ بدقسمتی سے، دن میں یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کے لئے صرف ایک تجارتی اشارہ بنا۔ اور حرکت مکمل طور پر ختم ہو گئی۔ قیمت 1.1805 کی انتہائی سطح تک پہنچی اور اس پر امریکی سیشن کے دوران قابو پایا۔ باضابطہ طور پر فروخت کے اس اشارے پر کام نہیں ہو سکا لیکن ایک یا دو گھنٹوں کے بعد اس کو دستی طور پر ختم کرنا پڑا تھا۔ یہ بھی نوٹ کرنا چاہئیے کہ منگل کو فعال ٹریڈنگ کے ظاہری حالت کے باوجود ، حقیقت میں ، اتار چڑھاؤ تقریباً 50 پوائنٹس تھا۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ یکم ستمبر۔ کیا کیو ای پروگرام کو کم کرنے کے آغاز کا اعلان درحقیقت تاجروں نے کیا ہے؟

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ یکم ستمبر۔ برطانیہ نے افغانستان سے فوج کا انخلا مکمل کر لیا ہے اور نئے حکام کو پابندیوں کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ قیمت گھنٹہ وار ٹائم فریم پر اوپر جاتے ہوئے چینل کے اندر رہتی ہے، اس لئے اوپر کا رحجان متعلقہ رہتا ہے۔ کل، جوڑی کی قیمتیں غیر متوقع طور پر گریں، لیکن تکنیکی نقطہ نظر سے ہر چیز منطقی ہے، کیونکہ قیمت چینل کے اوپری بورڈر سے اچھلی۔ کسی بھی صورت میں، جب تک قیمتیں چینل کے نیچے ترتیب پاتی ہیں، ہمارا ماننا ہے کہ اوپر کا رحجان برقرار رہتا ہے اور ہم بُلش تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ قیمت چینل کے نچلے بورڈر سی پلٹی یا کیجن سن لائن اوپر کی جانب نئی حرکت کو شروع کر سکتی ہے۔ منگل کو، ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے رہتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1704، 1.1750، 1.1805، 1.1852 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1735) اور کیجن-سن لائنیں (1.1785) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ یکم ستمبر کو یورپی یونین میں متعدد اہم رپورٹیں شائع ہوئیں۔ پہلی، یہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کاروباری سرگرمی کی انڈیکس ہے۔ دوسری بے روزگاری کی شرح۔ اس کے علاوہ، یورپی سینٹرل بینک کے نائب صدر جینز ویڈمین تقریر کریں گے۔ امریکہ میں اہم اعدادوشمار بھی شائع ہوں گے، اے ڈی پی رپورٹ، مینوفیکچرنگ پی ایم آئی، آئی ایس ایم انڈیکس۔ شام کو فیڈرل ریزرو کے ممبر کی تقریر بھی ہو گی۔ لہٰذا، عمومی طور پر، بدھ کو ایک سرگرم دن کی امید ہے، اگرچہ تاجر زیادہ تر معاشی اور بنیادی واقعات کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (17-23 اگست) کے دوران 30 پوائنٹس سے گری۔ اس لئے اب کے لئے یورپی کرنسی کے چارٹ کے مطابق، تاجر ابھی بھی بئیرش موڈ میں ہیں۔ تاہم، اوپر چارٹ پر دونوں انڈیکیٹر یہ دکھاتے ہیں کہ بڑے کھلاڑی اپنا مزاج بُلش رکھتے ہیں، جو بالواسطہ طور پر ایک اور عنصر ہے جو یورو/امریکی ڈالر جوڑی میں اوپر والے رجحان کی بحالی کے حق میں بولتا ہے۔ تاجروں کا غیر تجارتی گروپ جو سب سے اہم ہے ان کے پاس فروخت سے زیادہ خرید کے کھلے معاہدے ہیں۔ یہ قدر حال میں کم ہوتی رہی ہے، لیکن ابھی بھی بُلش ہے۔ رپورٹنگ ہفتے میں پیشہ ور کھلاڑیوں کا مزاج مزید بئیرش ہو گیا۔ غیر تجارتی گروپ نے تقریباً 40,000 خرید کے معاہدے (طویل) اور صرف 7,200 فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کئے۔ لہٰذا نیٹ پوزیشن میں 33,000 کی کمی آئی۔ یہ بتاتا ہے کہ یورپی کرنسی کی فروخت کا عمل جاری رہتا ہے۔ تاہم ، ہم یہ جانتے تھے اور صرف یورو/امریکی ڈالر جوڑی کے چارٹ سے فیصلہ کرتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ 1.1700 کی سطح پر قابو پانے میں ناکامی نئے اوپر والے رجحان کے ساتھ منظر نامے کو محفوظ رکھے گی، چاہے غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن کتنی ہی کم کیوں نہ ہو۔ کیونکہ تکنیک معنی خیر اوپر کی نقل و حرکت کی ممکنہ تجدید کی نشاندہی کرتی ہے۔ لیکن اگر قیمت 1.1700 کی سطح پر قابو پاتی ہے تو بڑے کھلاڑی یہ محسوس کر سکتے ہیں کہ یہ نہ صرف ایک اصلاح ہے بلکہ ایک نیچے کا رحجان ہے اور مختصر پوزیشنز کی تعمیر جاری رکھتا ہے۔ اس لئے ایک طرح سے ، یورو/ڈالر کی جوڑی اب ایک بہت اہم مقام ، قیمت اور وقت پر ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback