empty
 
 
09.09.2021 11:09 AM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 9 ستمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ ریلی کا نام اینڈریو بیلے ہے۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نے ایک بار پھر 8 ستمبر کو بہت کمزور حرکت کی۔ دن کی کم سطح سے زیادہ کی جانب جوڑی صرف 64 پوائنٹس سے گزری۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یہ پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کے لئے بہت کم ہے؟ یہ حرکات 5 منٹ کے ٹائم فریم پر بہت سنجیدہ دکھائی دیتی ہیں، لیکن یہ صرف چارٹ کے اسکیل کی وجہ سے ہے۔ یاد رکھیں کہ اس جوڑی کے لئے معمول کا اتار چڑھاؤ فی دن 100-130 دن سمجھا جاتا ہے۔ یہ ویسا ہی ہے جیسا چھ ماہ پہلے تھا۔ بدھ کو ہونے والی حرکت کی نوعیت نے مطلوبہ بہت کچھ چھوڑ دیا۔ جوڑی مسلسل ایک سے دوسری طرف اچھل رہی ہے جو کہ غلط اشاروں اور نقصانات کی تشکیل سے بھرا ہوا تھا۔ تاہم، یہ بہترین ہے کہ یورپی تجارتی سیشن کے دوران ایک بھی تجارتی اشارہ پیدا نہیں ہوا۔ لیکن دو اشارے امریکی تجارتی سیشن میں بنے، اور پہلے کو فلٹر کرنا چاہئیے تھا، کیونکہ اسی وقت بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلے اور اس کے ساتھیوں نے خزانے پر تقاریر کیں۔ اور اس وقت جوڑی کی متعلقہ طاقتور حرکات اس تقریب سے جڑی تھیں۔ پہلے اشارے میں جوڑی نے اوپر سے نیچے 1.3747 کی انتہائی سطح کو عبور کیا، اور پھر نیچے سے اوپر۔ دوسرا خرید کے اشارے پر کام ہو سکتا تھا، کیونکہ اس وقت یہ پہلے ہی واضح ہو گیا تھا کہ جوڑی اوپر کی جانب مڑی ہے اور اس سمت میں حرکت جاری رکھے گی۔ تاہم، اشارہ سہ پہر میں دیر سے بنا، اس لئے تاجروں کو زیادہ پیسے نہیں بنانے دئیے۔ ایک طویل پوزیشن کو 15 پوائنٹس کے منافع پر دستی طور پر بند ہونا چاہئیے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 9 ستمبر۔ امریکی افراطِ زر فیڈ اجلاس سے پہلے آخری حد ہے۔

برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 9 ستمبر۔ اسکاٹ لینڈ 2023 کے آخر تک ریفرنڈم کرانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر بڑھتے ہوئے چینل سے ٹوٹی اور قریب مستقبل میں اچیموکو کلاؤڈ کے نیچے ترتیب پا سکتی ہے۔ ہم ابھی بھی اوپر کے رحجان کے دوبارہ شروع ہونے کی امید رکھتے ہیں، لہٰذا ہم موجودہ نیچے کی حرکت کو اصلاح سمجھتے ہیں۔ کل کی بیلے کی تقریر نے برطانوی پاؤنڈ کو سپورٹ کیا، اس لئے اوپر کا رحجان دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔ ہم آپ کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں: 1.3677, 1.3732, 1.3785 - 1.3794, 1.3886۔ سینکو اسپین بی (1.3784) اور کیجن-سن (1.3810) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ جمعرات 9 ستمبر کو امریکہ میں بے روزگاری کے فوائد کے لئے دعٰوں پر ایک ہی رپورٹ کی اشاعت طے ہے، جس کا گراف میں نظر آنے کا بہت کم امکان ہے۔ اس کے علاوہ اس دن، فیڈر ریزرو کی جانب سے مقررین جیسا کہ میری ڈیلی، مشیل بومن اور جان ولیمز تقریریں کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ کچھ اہم بتائیں گے لیکن ایسا امکان زیادہ نہیں ہے۔ آج برطانیہ میں کوئی بڑا واقعہ ہونا طے نہیں ہے۔ لہٰذا، اتار چڑھاؤ میں اضافے کا امکان نہیں ہے۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نے گذشتہ رپورٹنگ ہفتے کے دوران (24-30 اگست) 35 پوائنٹس حاصل کئے۔ تاجروں کا سب سے اہم غیر تجارتی گروپ اپنی نیٹ پوزیشن میں کمی جاری رکھ سکتا ہے، اور ان کا مزاج بہت زیادہ بئیرش ہو رہا ہے۔ یہ تبدیلیاں اوپر چارٹ میں انڈیکیٹر پر صاف واضح ہیں۔ پہلا انڈیکیٹر واضح دکھاتا ہے کہ سبز لائن ("غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن) پہلے سے صفر کی سطح سے نیچے چلی گئی ہے۔ سادہ الفاظ میں، بڑے کھلاڑیوں کا مزاج اس موقع پر بئیرش ہو گیا۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گذشتہ چھے ماہ میں سرخ اور سبز لائینیں ("تجارتی" اور "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن) صرف ایک دوسرے کی جانب گئی ہیں، جس کا مطلب موجودہ رحجان (ہماری صورت میں اوپر کا رحجان) کا اختتام ہے، تاہم در حقیقت، ہم اس رحجان کے خلاف انتہائی کمزور اصلاح کی وجہ سے یہ نتیجہ نہیں اخذ کر سکتے کہ اوپر کا رحجان ختم ہو گیا ہے۔ یہ گذشتہ چھ ماہ کی کمزور اصلاح ہے جو ہمیں یہ نتیجہ اخذ نہیں کرنے دیتی کہ یہ نئے رحجان کا آغاز ہے اور صرف اصلاح نہیں ہے۔ لہٰذا، بڑے کھلاڑی پاؤنڈ کی فروخت جاری رکھتے ہیں، جبکہ کرنسی خود تین کوششوں کے بعد 1.3600-1.3666 کے ہدف ایریا سے نیچے نہیں جا سکی۔ اس لئے ہمارا ماننا ہے کہ اہمیت کے لحاظ سے پہلے نمبر پر فیڈ کے ذریعہ امریکی معیشت میں سینکڑوں ارب ڈالر کی آمد کا عنصر باقی ہے ، جو طویل عرصے میں ڈالر کی قدر میں کمی کو یقینی بناتا ہے اور مختصر مدت میں اسے زیادہ مضبوط نہیں ہونے دیتا۔ غیر تجارتی تاجروں نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 2,500 خرید (طویل) کے معاہدے اور تقریباً 5,000 فروخت (مختصر) کے معاہدے بند کئے۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں معمولی سا اضافہ ہوا، لیکن یہ معاملے کی نوعیت کو تبدیل نہیں کرتا۔ اس لئے اب تک بڑے کھلاڑی بئیرش ہیں لیکن پاؤںڈ/ڈالر کی جوڑی کو نیچے 1.3600 کی جانب جانے میں مدد نہیں کرتے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback