empty
 
 
07.10.2021 08:36 AM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 7 اکتوبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ جمعہ کے غیر فارم تنخواہوں سے قبل اے ڈی پی سے متضاد ڈیٹا۔

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے بدھ کو ایک بار پھر بہترین طریقے سے تجارت نہیں کی۔ اس بار یہ دن میں زیادہ سے کم سطح تک 70 پوائنٹس سے گزری، جو کہ اچھا ہے، تاہم، اگر دن کے پہلے نصف میں نیچے کی جانب حرکت ہوتی ہے تو پھر دوسرے نصف میں یہ عملی طور پر فلیٹ تھی۔ لہٰذا، صرف دن کے پہلے نصف میں رقم کمانا ممکن تھا۔ اسی وقت دو معاشی رپورٹیں جو کل شائع ہوئیں ان کا جوڑی پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔ سب سے پہلے، اگست کے لیے یورپی یونین میں ریٹیل تجارت کے اعداد و شمار شائع کیے گئے ، جو کہ ماہرین کی پیش گوئی سے کہیں زیادہ خراب نکلے (چارٹ میں نمبر "1") اور پھر امریکی نجی شعبہ میں ملازمین کی تعداد کے بارے میں اے ڈی پی رپورٹ (چارٹ میں نمبر "2")۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک طاقتور حرکت نہ ہی پہلی رپورٹ کے بعد جاری ہوئی اور نہ دوسری کے بعد۔ عموماً، جوڑی کی حرکت میں کوئی تبدیلیاں نہیں تھیں۔ لہٰذا، یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ رپورٹوں کو نظرانداز کیا گیا۔ اگر ان میں سے پہلے کے بارے میں کوئی سوالات نہیں ہیں ، چونکہ یہ واقعی سب سے اہم نہیں ہے، تو دوسرے کے بارے میں سوالات ہیں ، چونکہ اے ڈی پی اب بھی کافی اہم رپورٹ ہے جو لیبر مارکیٹ کی حالت کی عکاسی کرتی ہے ، جس کے بارے میں فیڈ اس وقت کافی فکر مند ہے۔ اس لئے مارکیٹ کے ردِ عمل کی کمی حیران کن ہے۔ مزید براں، اے ڈی پی کی قدر گذشتہ کی نسبت دو گنا بہتر نکلی اور پیش گوئی سے ڈیڑھ گنا زیادہ۔ ہم فرض کر سکتے ہیں کہ اب نان فارم پے رولز بھی جمعہ کے دن مضبوط ہوں گے۔ تاہم، اگر عام طور پر اے ڈی پی رپورٹ طاقتور ہوتی ہے تو پھر نان فارم پے رولز رپورٹ کمزور ہوتی ہے۔ اس طرح ، یہاں کوئی باقاعدگی نہیں دیکھی جاسکتی ہے۔ اب آئیے تجارتی اشاروں پر غور کرتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے نہیں تھے۔ پہلا فروخت کا اشارہ اس وقت تشکیل دیا گیا جب قیمت 1.1568 کی سطح سے نیچے آ گئی ، لہٰذا اس کو مختصر پوزیشن کے ساتھ کام کرنا چاہیے تھا۔ اس کے بعد، قیمت 1.1541 کی سطح پر گر گئی اور یہاں تک کہ اس سے نیچے ترتیب پا گئی ، لیکن نیچے کی تحریک جاری نہیں رکھ سکی اور 1.1541 کی سطح پر واپس آگئی ، جس کے ارد گرد اس نے نئی اوپر کی تحریک شروع کرنے سے پہلے 4 گھنٹے گزارے۔ لہٰذا، مختصر پوزیشنز کو دستی طور پر بند ہونا چاہئیے تھا، اس پر منافع تقریباً 20 پوائنٹس کا تھا۔ اور جب 1.1541 کی سطح سے اوپر کی حرکت شروع ہوئی، مختصر پوزیشن کو کھولنا پہلے ہی ضروری تھا، جسے دستی طور پر شام کے بعد منافع میں دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔ نتیجے کے طور پر، دن تاجروں کے لیے کافی منافع بخش ثابت ہوا۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یورو/ڈالر کی جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر تقریباً ہر روز نیچے کی حرکت جاری رکھتی ہے۔ حتٰی کہ تب بھی جب اس کے بارے میں کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔ دن کے دوران جوڑی کی تمام اہم حرکتیں تقریباً کبھی ایک جیسی نہیں ہوتیں اور دن کے دوران شائع ہونے والی معاشی رپورٹوں پر انحصار نہیں کرتی ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں ایک پُرسکون اور پُر اعتماد بئیرش مزاج پیدا ہوا ہے، جو جوڑی میں زوال کی ایک وجہ ہے۔ جمعرات کو، ہم درج ذیل سطحوں کو تجارت کے لئے نمایاں کرتے ہیں۔ 1.1541، 1.1568، 1.1612، 1.1666، 1.1704۔ نیز سینکو اسپین بی (1.1659) اور کیجن-سن لائنیں (1.1618)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 7 اکتوبر کو کوئی معاشی اعدادوشمار نہیں ہوں گے۔ نہ یورپی یونین میں اور نہ ہی امریکہ میں۔ ظاہر ہے، ہم بے روزگاری کے فوائد کے لئے درخواستوں پر رپورٹ کے بارے میں کچھ کہہ سکتے ہیں، لیکن اس ہفتے مارکیٹوں نے بہت زیادہ نمایاں رپورٹوں کو نظرانداز کیا ہے۔ جوڑی ایک خالص تکینیک سے حرکت کرتی رہے گی۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

رپورٹنگ ہفتے (21-27 ستمبر) کے دوران غیر تجارتی تاجروں کا مزاج ایک بار پھر "کم بُلش" ہو گیا۔ اور قریب مستقبل میں یہ مکمل طور پر بئیرش ہو سکتا ہے، کیونکہ اس وقت بڑے کھلاڑیوں کے خرید اور فروخت کے معاہدوں کی تعداد عملی طور پر ایک جیسی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مزاج اس وقت "غیرجانبدار" رہتا ہے، لیکن یہ لفظ اصل میں اس چیز کی عکاسی نہیں کرتا جو مارکیٹ میں ہو رہا ہے۔ پیشہ ور تاجروں کے مزاج کے مطابق، اب نیچے کی جانب کا واضح رحجان ہے۔ لہٰذا، مزاج "غیرجانبدار" نہیں ہے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، غیر تجارتی گروپ نے 7000 خرید کے معاہدے (طویل) اور 16000 فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں 9000 کی کمی آئی۔ یہ وہی تعداد ہے جس کے بارے میں ہم نے گذشتہ پیرا میں ذکر کیا ہے: تاجر اس وقت یورو کرنسی سے فعال طور پر چھٹکارا حاصل کر رہے ہیں، اور چنانچہ امریکی ڈالر خریدتے ہیں۔ لہٰذا، اس وقت سی او ٹی رپورٹوں کی جانچ اور یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کی حرکت میں ایک ربط ہے۔ تاہم، دو اہم پوائنٹس کو ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ پہلا یہ کہ فیڈرل ریزرو نے ابھی تک اپنے کیو ای پروگرام کو ختم کرنا شروع نہیں کیا ہے۔ دوسرا - حالیہ نیچے کی جانب کی حرکت عالمی اوپر کے رحجان کے خلاف ایک اصلاح ہے، جس میں جوڑی ڈیڑھ سال سے رہی ہے۔ لہٰذا، "فاؤنڈیشن" اور سی او ٹی رپورٹیں یہ اندازہ لگانے کا موقع دیتی ہیں کہ یورو میں زوال جاری رہے گا۔ لیکن یاد رکھیں کہ ہر مفروضے اور اندازوں کی مخصوص تکنیکی اشاروں سے تصدیق کرنی چاہئیے۔ اب یہ اشارے موجود ہیں۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback