empty
 
 
26.10.2021 09:15 AM
یورو/ امریکی ڈالر کے لیے پیشن گوئی اور تجارتی اشارے برائے 26 اکتوبر ۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ یورو کے لیے ایک حیرت انگیز دن نکلا۔

یورو/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

ہفتے کے پہلے تجارتی دن یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے آخرکار حرکت دکھائی جس کی ایک طویل عرصے سے توقع کی جا رہی تھی۔ بدقسمتی سے، ایسے دن حالیہ ماہ میں بہت کم ہیں۔ لہٰذا، کل کو اصول سے مستثنیٰ سمجھا جا سکتا ہے۔ مزید براں، پیر کو یورپی یونین یا امریکہ میں معاشی یا اہم بنیادی واقعات نہیں تھے۔ اس لئے یہ کہنا مشکل ہے کہ 75 پوائنٹس کی حرکت کس وجہ سے ہوئی جب اتار چڑھاؤ 40 کا رہا ہے۔ بہرحال، تاجر صرف اس بات پر خوش ہو سکتے ہیں کہ کم از کم کبھی کبھی جوڑی اب بھی زندگی کے آثار دکھاتی ہے۔ آئیے تکنیکی اشارے کا تجزیہ کرنا شروع کریں۔ فروخت کا پہلا اشارہ یورپی تجارتی سیشن کے آغاز سے پہلے بنا، اس لئے تاجروں نے اسے مِس کر دیا۔ تاہم، قیمت یورپی سیشن کے آغاز میں واپس 1.1666 کی انتہائی سطح پر آئی، دو پوائنٹس تک نہیں پہنچی اور دوبارہ نیچے حرکت شروع کر دی۔ یہاں، تاجر یورپی سیشن کے آغاز میں مختصر پوزیشنز کو کھول سکتے ہیں کیونکہ اس وقت تک قیمت 1.1666 کی سطح تک جا چکی تھی۔ جن کے پاس وقت نہیں تھا وہ 1.1666 کی سطح پر دوسرے نقطہ نظر کے دوران فروخت کر سکتے تھے۔ کسی نہ کسی طریقے سے، لیکن ایک مختصر پوزیشن کو کھولنا پڑا اور یہ ایک ٹھوس منافع لایا. قیمت بعد میں 1.1641 کی سطح، کیجن-سین لائن، 1.1612 کی انتہائی سطح کو عبور کر گئی اور صرف سینکو اسپین بی لائن کے قریب رک گئی، جہاں سے یہ پلٹی۔ لہٰذا، اس ریباؤنڈ پر یہ تھا کہ مختصر پوزیشن کو 56 پوائنٹس کے منافع پر بند ہونا چاہیے تھا۔ اس بات پر توجہ دیں کہ دن کے تمام اشارے کتنے مضبوط تھے۔ سینکو اسپین بی لائن سے ری باؤنڈ پر بھی ایک ڈیل کھولنی چاہیے، لیکن طویل پوزیشن کے لیے۔ تاہم، مارکیٹوں میں دوسری طاقتور تحریک کے لیے کافی طاقت نہیں تھی، اس لیے سب کچھ 1.1612 کی سطح کے آس پاس ختم ہو گیا، جہاں ایک اور دو پوائنٹس کے لیے منافع میں طویل پوزیشنوں کو بند کرنا ضروری تھا۔ اس طرح پیر کا دن تاجروں کے لیے بہت اچھا دن بن گیا ہے۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم یہ بھی دکھاتا ہے کہ پیر کو حرکت کتنی طاقتور تھی۔ بہرحال، یہ ابھی بھی طویل ٹائم فریم پر اطراف کی حرکت کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ ایک بالکل غلط افقی چینل، لیکن قیمت زیادہ تر ایک طرف چلتی ہے۔ اس وقت کوئی رحجان نہیں ہے اور سینکو اسپین بی لائن اوپر کی حرکت کو دوبارہ شروع کر سکتی ہے، جو گذشتہ نیچے کی رحجان لائن پر قابو پانے کے بعد شروع ہوئی۔ ہم منگل کو درج ذیل سطحوں کو تجارت کے لئے نمایاں کرتے ہیں - 1.1529, 1.1612, 1.1666 نیز سینکو اسپین بی (1.1596) اور کیجن-سن لائنیں (1.1630)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ اس کے ساتھ، اچیموکو انڈیکیٹر کو فلیٹ میں اس کی طاقت کھونے مت دیں، اس لئے انہیں نظرانداز کیا جا سکتا ہے خاص طور پر کیجن-سن لائن۔ یا صرف اس وقت کام کریں جب واقعی طاقتور اشارے ہوں۔ 26 اکتوبر کو یورپی یونین اور امریکہ میں معاشی کیلنڈر کے واقعات عملی طور پر خالی ہیں۔ اکتوبر کے لیے صارفین کے اعتماد کی رپورٹ امریکہ میں شائع کی جائے گی۔ لیکن اس بات کا کیا امکان ہے کہ اگر جمعہ کے دن بہت زیادہ اہم واقعات کو نظر انداز کر دیا گیا تو اس پر کم از کم مارکیٹ کا کچھ ردعمل ہو گا؟

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کا جائزہ۔ 26 اکتوبر۔ تاجر نومبر میں کیو ای کے خاتمے پر دوبارہ یقین کرنے لگے ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کا جائزہ۔ 26 اکتوبر۔ جینیٹ ییلن: ہم افراطِ زر کو کنٹرول کرتے ہیں۔

26 اکتوبر کے لیے برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لیے پیشن گوئی اور تجارتی اشارہ۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹوں کا جائزہ

This image is no longer relevant

غیر تجارتی تاجروں کا مزاج گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (12-18 اکتوبر) کے دوران بُلش سمت میں تبدیل ہو گیا۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، 8,500 خرید کے معاہدے (طویل) اور 16,000 فروخت کے معاہدے (مختصر) بند ہوئے۔ لہٰذا، "غیر تجارتی تاجروں" کی نیٹ پوزیشن، جو سب سے اہم گروپ ہے،اس میں 7.5 ہزار کا اضافہ ہوا۔ اور یہاں "برطانوی پاؤنڈ کی بیماری" کے بارے میں بات کرنا درست ہے۔ ہم آپ کو یاد کروا دیں کہ پاؤنڈ کے پیشہ ور کھلاڑی پچھلے کچھ ماہ سے اوپر یا نیچے چھلانگ لگاتے رہے ہیں۔ اور یہ، بدلے میں، اشارہ کرتا ہے کہ کوئی واحد مزاج اور واضح رجحان نہیں ہے۔ ہم یورو کرنسی میں اب وہی چیز دیکھ رہے ہیں۔ یہ دوسرے اشارے کے ذریعہ فصاحت کے ساتھ اشارہ کیا جاتا ہے، جو نیٹ پوزیشن میں اضافہ یا کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ نتیجتاً اس وقت بڑے کھلاڑی یہ نہیں سمجھتے کہ یورو کرنسی کے ساتھ کیا کیا جائے۔ اس کے ساتھ اوپر چارٹ میں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جوڑی کی شرح گذشتہ مقامی کم سطح سے 100 پوائنٹس سے نیچے گئی۔ اس لئے، اس وقت طویل مدتی منصوبے کی پوری تکنیکی تصویر اب بھی معیاری تین لہروں کی اصلاح کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ اس لئے ہمارے نقطہ نظر سے قریب مستقبل میں اوپر کے نئے رحجان کی تشکیل کا ابھی بھی امکان ہے، ان کوششوں کو دیکھتے ہوئے جن کے ساتھ یورپی کرنسی گزشتہ 8-9 ماہ سے گر رہی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہم آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ جیسا کہ خرید کے اشارے نہیں ہیں، آپ کو مارکیٹ میں طویل پوزیشنز مین جلدی نہیں کرنی چاہئیے۔ کسی بھی بنیادی مفروضے کے لیے مخصوص تکنیکی تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر وہ وہاں نہیں ہیں، تو آپ کو مناسب تجارتی فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback