empty
 
 
22.11.2021 05:01 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی : نیویارک دورانیہ کا تجارتی منصوبہ برائے 22 نومبر - صُبح کی تجارتوں کا تجزیہ - بُلز نے مارکیٹ پر قابو حاصل کر لیا ہے اور ابھی اُن کا ہدف 1.3456 کی ریزسٹنس کو حاصل کرنا ہے


جی بی پی/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز

پاؤنڈ پر اتار چڑھاؤ زیادہ نہیں ہے، لیکن مارکیٹ میں داخل ہونے کے متعدد اشارے دن کے پہلے حصّہ میں تشکیل دیئے گئے تھے ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور جانتے ہیں کہ کیا ہوا تھا ۔ آج صبح اپنی پیشگوئی میں، میں 1.3428 کی سطح کے بارے میں بات کر رہا تھا، اور ایک مصنوعی بریک آؤٹ تشکیل دینے کی صورت میں پاؤنڈ خریدنے کی تجویز دی تھی ، جو واقعی ہوا تھا. بئیرز نے اس سطح کو توڑنے کی کئی ناکام کوششیں کیں جس کی وجہ سے لانگ پوزیشن کے لئے انٹری پوائنٹ حاصل ہوا تھا۔ تحریر کے وقت، پاؤنڈ پہلے ہی 30 کے یومیہ اتار چڑھاؤ کے ساتھ 20 پپس حاصل کر چکا ہے۔ دن کے دوسرے نصف حصے میں تکنیکی صورتحال تبدیل ہو چکی ہے، لہذا ہم نئی صورتحال کی تجویز دے سکتے ہیں۔

This image is no longer relevant

دن کے دوسرے حصے میں کوئی اہم بنیادی اعداد و شمار جاری نہیں ہونے ہیں۔ بلز کا بنیادی ہدف 1.3456 پر مزاحمت کے اوپر بریک اور استحکام حاصل کرنا ہے، جہاں موونگ ایوریج موجود ہے، جو فروخت کنندگان کے حق میں ہے۔ اس سطح کا اوپر سے نیچے کی جانب ٹیسٹ ہونا لانگ پوزیشنز کے لئے ایک انٹری پوائنٹ ہوسکتا ہے، جس کا مقصد 1.3494 پر واپس آنا ہے، جہاں تاجر منافع لے سکتے ہیں۔ قیمت کا اس حد سے اوپر بریک کرنے کا امکان نہیں ہے, لیکن پاؤنڈ خریدنے کے لئے ایک اضافی اشارہ صرف 1.3494 کے بریک آؤٹ کے ساتھ 1.3560 تک اضافہ کے امکان کے ساتھ فرہم کیا جائے گا, جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں. اگر یہ پئیر دن کے دوسرے حصہ میں کمزور ہوتا ہے تو لانگ پوزیشنز کے لئے بہترین انٹری پوائنٹ 1.3420 کے آس پاس ایک مصنوعی بریک آؤٹ کا بننا ہوگا ، جو دن کے پہلے حصے میں ہوا تھا۔ اگر بُلز اس سطح پر متحرک نہ ہوں تو پاؤنڈ پر دباؤ مضبوط ہوسکتا ہے۔ اس معاملے میں میں نئی لمبی پوزیشنیں کھولنے کی سفارش صرف اس وقت کرتا ہوں کہ جب پئیر 1.3380 کے ارد گرر مصنوعی بریک آؤٹ کرئے - واپسی کے جی بی پی / یو ایس ڈی میں خرید گزشتہ ہفتہ کی کم ترین سطح 1.3354 سے کرنا بہتر ہے جس سے دن کے دوران 25- 30 پپس کی تصحیح مل سکتی ہے ۔

جی بی پی/ یو ایس ڈی پر شارٹ پوزیشنز

بئیرز نے آج صبح سپورٹ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تھی، لیکن اس سے کچھ اچھا نہ ہو سکا تھا ۔ اب ان کا ہدف 1.3456 کی ریزسٹنس سے نیچے قیمت کو رکھنا ہے ۔ صرف اس سطح پر مصنوعی بریک آؤٹ کی تشکیل مختصر پوزیشنوں کے لئے ایک اچھا انٹری پوائنٹ فراہم کرسکتی ہے جس کے بعد پئیر میں کمی 1.3420 کے فوری سپورٹ ایریا تک ہوسکتی ہے - اگر قیمت سپورٹ توڑ لیتی ہے تو امکان ہے کہ اس پئیر کو ہفتہ کی کم ترین سطح 1.3380 تک نیچے لے جایا جا سکے گا جہاں تاجران نفع حاصل کرسکتے ہیں فروخت کنندگان کے لئے اس حد کی بریک کم اہمیت کی حامل نہ ہوگی۔ اگر قیمت نیچے سے اوپر کی جانب 1.3380 کا ٹیسٹ کرتی ہے تو مختصر پوزیشن کھولنے کے لئے ایک اضافی اشارہ بن سکتا ہے جس کا مقصد 1.3354 اور 1.3308 کی کم ترین سطح تک کمی ہوگی، جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر نیویارک کے تجارتی دورانیہ میں پئیر میں اضافہ ہوتا ہے تو اور 1.3456 کی سطح پر فروخت کنندگان نہیں ملتے ہیں تو یہ بہتر یہ ہے کہ سیل کو 1.3494 کے ریزسٹنس لیول تک منسوخ کر دیا جائے - میں تجویز یہ دیتا ہوں کہ شارٹ پوزیشن کو 1.3560 کی سطح سے واپسی پر لیا جائے یا اس سے بلند ترین سطح 1.3605 سے لیا جائے جس سے 20-25 پوائنٹس کی تصحیح مل سکے گی


This image is no longer relevant


نومبر 9 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹوں (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر) میں مختصر پوزیشن میں اضافہ اور طویل پوزیشنوں میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے منفی ڈیلٹا ظاہر ہوا ہے۔ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں برطانیہ کی جی ڈی پی کی شرح نمو کے کمزور اعداد و شمار کے ساتھ ساتھ افراط زر کی بلند شرح کی وجہ سے چوتھی سہ ماہی میں خوردہ فروخت میں مزید سنگین سست روی کا خطرہ ہے اس تمام کی وجہ سے پاؤنڈ میں کمی آئی ہے اور اس پر مسلسل دباؤ رہا ہے ۔ ایک اہم نکتہ سرور آئرلینڈ پروٹوکول کے ارد گرد کی صورتحال کی خرابی تھی جسے برطانیہ کے حکام مستقبل قریب میں معطل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر یورپی یونین کچھ انتقامی اقدامات متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے- اس سے برطانوی پاؤنڈ کے خریداروں میں اعتماد میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے ۔

اس دوران امریکہ میں ہم افراط زر میں اضافہ دیکھ رہے ہیں اور اگلے سال وقت سے پہلے ہی شرح سود میں اضافہ کے بارے میں بات چیت میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے امریکی ڈالر کو نمایاں مدد ملتی ہے۔ تاہم میں بہت بڑی کمی کی صورت میں پئیر میں خرید کی حکمت عملی پر قائم رہنے کی تجویز دیتا ہوں، جو مرکزی بینک کی پالیسی میں غیر یقینی صورتحال کے پس منظر کے خلاف ملے گی۔ سی او ٹی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 57,255 کی سطح سے کم ہو کر 54,004 کی سطح پر آ گئیں جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 42,208 کی سطح سے 66,097 کی سطح تک بڑھ گئیں ہیں۔ اس سے منفی سمت میں غیر تجارتی نیٹ پوزیشن میں تبدیلی آئی ہے ۔ ڈیلٹا ایک ہفتہ پہلے کی سطح 15,047 کے مقابلے میں -12,093 تھا۔ بینک آف انگلینڈ کی پالیسی کے نتیجے میں جی بی پی/ یو ایس ڈی کی ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.3654 سے 1.3563 تک نمایاں طور پر کم ہوگئی ہے۔

This image is no longer relevant

تجارتی اشارے

تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ بئیرز کے مارکیٹ واپس اپنے قابو میں کر لی ہے


موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ بئیرز کے مارکیٹ واپس اپنے قابو میں کر لی ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.3420 کی سطح پر ٹوٹ جانے سے پاؤنڈ پر دباؤ میں اضافہ ہوگا - انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.3456 کے ایریا میں ٹوٹ جانے سے پئیر میں اضافہ گا

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback